بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردیتمام متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

datetime 25  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلا م آباد، راولپنڈی،پنجاب، خیبر پختون خوا،بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت مختلف علاقوں میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آئندہ دو سے تین روز تک بارش کی پیشنگو ئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات سے ہفتے کے دوران راولپنڈی،سرگودھا،گوجرانوالہ، لاہور،فیصل آباد،پشاور،مردان اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے،

اسی دوران کوہاٹ،بنوں،ژوب، قلات،نصیرآباد،سبی، ڈی آئی خان، ملتان، بہاولپور اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق تیز بارش کی وجہ سے ہزارہ کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں پر لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے،موسلادھار بارش کے باعث برساتی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی آنے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہاکہ تمام متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا،پنجاب اور بلوچستان میں کہیں کہیں بارش ہوئی،گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی،،نؤکنڈی میں 46 ڈگری رہا۔جڑواں شہروں میں جاری بارشوں کے باعث سیلابی صورت حال کا جائزہ لینے کیلئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے نالہ لئی کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے جمعرات کی صبح نو بجے گوالمنڈی پل راولپنڈی سے نالہ لئی میں طغیانی کا جائزہ لیا۔ شیخ رشید احمد نے ممکنہ سیلابی صورت حال سے نبٹنے کے لئے راولپنڈی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں برس مون سون میں پچھلے سالوں سے زیادہ بارشیں ہو سکتی ہیں۔ راولپنڈی شہر کو سیلابی صورت حال کا سامنا ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ راولپنڈی شہر کو سیلابی صورت حال سے بچانے کیلئے نالہ لئی ایکسپریس وے اینڈ فلڈ چینل  کی تعمیر نا گزیر ہے۔

انہوں نے کہاکہ بطور فوکل پرسن؛ لئی ایکسپریس وے اینڈ فلڈ چینل کے لئے وفاقی اور پنجاب حکومت سے مسلسل رابطے میں ہوں۔ انہوں نے کہاکہ اسی ارب کے اس منصوبے کے لئے بین الاقوامی کمپنیاں بھی دلچسپی کا اظہار کر چکی ہیں۔ امید ہے اسی سال اس منصوبے پر عملی کام شروع ہو جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ سواں پل سے پشاور موڑ اسلام آباد تک چھبیس (26) کلو میٹر لمبے نالہ لئی ایکسپریس وے سے راولپنڈی شہر کو ایک نئی شکل ملے گی۔انہوں نے کہاکہ ٹرانسپورٹ اور کاروبار کی بہترین سہولتیں میسر آئیں گی۔ دریں اثناء پی ڈبلیو ڈی گھر کی بیسمنٹ میں بارش کا پانی بھر گیا جس کے باعث پانی میں ڈوبنے سے چھ افراد بے ہوش ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے پی ڈبلیو ڈی گھر کی بیسٹمنٹ میں بارش کا پانی بھر گیا جس کے باعث چھ افراد بے ہوگئے پولیس کے مطابق ایک خاتون اور بچہ موقع پر جاں بحق ہوگیا اور لاشوں کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…