اسلام آباد (آن لائن) ویڈیو لیکس کے اہم کردار ناصر جنجوعہ کا شریف خاندان کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے کا امکان‘ گزشتہ روز ناصر جنجوعہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپنی حفاظتی ضمانت قبل ازگرفتاری کروانے کے لئے پہنچے‘ عدالت نے انہیں 30 جولائی تک حفاظتی ضمانت قبل از گرفتاری دے دی۔ ایف آئی اے کے اہم ذرائع
کے مطابق ناصر جنجوعہ نے ایف آئی اے سے مکمل تعاون کرنے کی حامی بھر لی ہے اور ان کا شریف خاندان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کا امکان ہے۔ ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ویڈیو سکینڈل میں بہت سارے اہم کردار ہیں۔ ہم اصل ڈیٹا کے بالکل نزدیک پہنچ چکے ہیں اور اصلی ڈیٹا ملنے پر سب کچھ عیاں ہو جائے گا۔