پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

موٹر سائیکل،رکشے پر ودہولڈنگ ٹیکس لگایا ہی نہیں گیا،ریٹ لسٹ جعلی قرار، چیئرمین ایف بی آر نے بڑا اعلان کردیا

datetime 25  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے موٹرسائیکل اور رکشے پر ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے سے متعلق خبروں کی تردید کردی ہے۔چیئرمین ایف بی آرشبرزیدی نے صوبائی وزیر ایکسائزمکیش چاؤلہ کے دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ

موٹرسائیکل خریداری پرکوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا۔ایف بی آرکے خط کے ساتھ منسلک ریٹ لسٹ جعلی ہے۔محکمہ ایکسائز سندھ کو ٹیکس کی وصولی کے لئے لکھے جانے والے خط سے منسلک قرار دی جانے والی جعلی ریٹ لسٹ میں ود ہولڈنگ ٹیکس کے بعد نئی موٹر سائیکل کی رجسٹریشن میں 17 ہزار روپے کا اضافہ اور رکشے کی رجسٹریشن بھی 3 ہزارایک سو سے بڑھا کر 10 ہزار 750 روپے دکھائی گئی۔ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موٹر سائیکل یا رکشہ پر ایڈوانس یا ود ہولڈنگ ٹیکس عائد نہیں کیاگیا۔ایف بی آرکے مطابق انکم ٹیکس آرڈیننس سیکشن 231 بی یا 234 میں تبدیلی نہیں کی گئی۔ معاملے پر کمشنران لینڈ ریونیو کراچی سے بھی وضاحت مانگ لی گئی ہے۔سندھ کے وزیرایکسائز مکیش کمارچاؤلہ نے کہاتھا کہ وفاقی حکومت عوام پرٹیکس بم گرانے جارہی ہے جسے روکنے کی کیلئے سندھ حکومت پوری کوشش کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ نان فائلر کیلئے وفاق نے موٹرسائیکل پر 38 ہزار روپے تک ٹیکس لگادیا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے موٹرسائیکل اور رکشے پر ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے سے متعلق خبروں کی تردید کردی ہے۔چیئرمین ایف بی آرشبرزیدی نے صوبائی وزیر ایکسائزمکیش چاؤلہ کے دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ موٹرسائیکل خریداری پرکوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…