اسلام آباد (آن لائن)خیبر سے نو منتخب آزاد امیدوار شفیق آفریدی نے پا کستان تحریک انصاف میں شمو لیت کا اعلا ن کر دیا۔ تفصیلا ت کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے خیبر پختون خواہ کے حلقہ پی کے 107 سے کامیاب ہونے والے آزاد رکن اسمبلی شفیق آفریدی سے ملاقات کی ہے جس میں انہو ں نے شفیق آفرید ی کو پی ٹی آئی میں شمو لیت کی دعوت دی جسے
قبول کر تے ہو ئے شفیق آفرید ی نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ملاقات میں گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرما ن اور وزیر اعلیٰ کے پی کے محمود خان بھی مو جو د تھے۔واضح رہے کہ ضمنی انتخاب میں امیدوار محمد شفیق نے آزاد امیدوار اور سابق وفاقی وزیر حمیداللہ جان شکست دیتے ہوئے کامیابی سمیٹی تھی۔