کوئٹہ(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوری نظام کے استحکام کیلئے تمام جمہوری قوتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے بلوچستان میں ایسی حکومت کو مسلط کر دیا جن کو عوام نے منتخب نہیں کیابلوچستان میں عوام کی حکومت گرادی گئی اور دس دن میں باپ پارٹی بنا کر مسلط کر دی گئی ووٹ کی بے حرمتی کی گئی یہ نظام زیادہ چلنے والا نہیں ملک بھر میں اپوزیشن نے ملکر حکومت کے خلاف بھر پور تحریک شروع کی ہے
ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ ایئر پورٹ اورمقامی ہوٹل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پشتونخوا میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی،پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرعبدالقادر بلوچ،صوبائی جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ،پرویز رشید،سردار یعقوب خان ناصر بھی موجود تھے مسلم لیگ(ن)کے مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ ہے کہ بلوچستان کے عوام نے ہمیشہ آمرانہ قوتوں کاڈٹ کرمقابلہ کیا ہے اورہردور میں جمہوری قوتوں کا ساتھ دیکر یہاں کے عوام نے اپنا کردارادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ جب بھی ملک میں کوئی جمہوری قوت اٹھی ہے وہ بلوچستان سے اٹھی ہے بلوچستان کی سیاسی قوتوں کے شکر گزار ہے جنہوں نے جلسے میں شرکت کی دعوت دی اور یہاں کے عوام کا جوش جذبہ دیکر اب موجودہ حکومت زیادہ دیر تک نہیں چلے گی جن لوگوں نے موجودہ حکومت کوعوام پرمسلط کیا ہے وہ بھی ان سے بیزار ہیں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا کہ جلسے سے کافی امیدیں وابستہ تھے اور کامیاب جلسے نے حکمرانوں پر ثابت کر دیا کہ جن لوگوں نے ان کی حکومت کا انتخاب کیا تھا وہ بھی ان کی ناکام پالیسیوں پر افسوس ہی کرسکتے ہیں مہنگائی اور ٹیکسز کی بھر مار میں عوام کو پھنسے نہیں دیں گے ملک بھر میں اپوزیشن نے ملکر حکومت کے خلاف بھر پور تحریک شروع کی ہے میاں نواز شریف کا پیغام لے کر کوئٹہ پہنچی ہوں انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوری نظام کے استحکام کیلئے تمام جمہوری قوتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے بلوچستان میں ایسی حکومت کو مسلط کر دیا جن کو عوام نے منتخب نہیں کیابلوچستان میں عوام کی حکومت گرادی دئی اور دس دن میں باپ پارٹی بنا کر مسلط کر دی گئی ووٹ کی بے حرمتی کی گئی یہ نظام زیادہ چلنے والا نہیں ملک بھر میں اپوزیشن نے ملکر حکومت کے خلاف بھر پور تحریک شروع کی ہے۔