لاہور(این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف کے خلاف آمدن سے اثاثہ جات کیس میں مزید اہم شواہد حاصل کر لیے،نیب نے حمزہ شہباز کے بنک اکاؤنٹس اور ایف بی آر کا 11 سالہ ریکارڈ حاصل کرلیا جس میں تضاد سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز نے 2006 میں 33 لاکھ آمدن ظاہرکی جبکہ بینکوں میں 12 لاکھ روپے موجود تھے۔2007 میں انکم 42 لاکھ روپے کے قریب جبکہ بنک ریکارڈ کے مطابق
آمدن13 لاکھ روپے تھی۔نیب رپورٹ کے مطابق2008 میں ایف بی آر ریکارڈ کے مطابق 48 لاکھ جبکہ بینک ریکارڈ کے مطابق 16 لاکھ 7 ہزا روپے ہے۔2009 میں 73 لاکھ روپے آمدن ایف بی آر کے روبرواور بنک میں 26 لاکھ روپے آئے۔2010 میں 96 لاکھ ظاہر کیے گئے جبکہ بنک میں 51 لاکھ روپے موجود تھے۔2011 میں ایف بی آر کے ریکارڈ میں 1 کروڑ روپے ظاہر کیے جبکہ بنک ریکارڈ میں 86 لاکھ روپے تھے۔اسی طرح باقی سالوں کے حوالے سے بھی تضادہے۔