اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم پاکستان عمران خان امریکہ کے کامیاب دورے سے واپس آ چکے ہیں، میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورے کے ثمرات بھی آنا شروع ہو گئے ہیں، پاکستانیوں کے لیے امریکہ نے منڈیاں کھول دیں، وزارت تجارت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک امریکہ تجارت کا حجم آٹھ ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے، ذرائع کا
یہ بھی کہنا ہے کہ اس مالی سال میں تجارت 1.3 ارب ڈالر تک بڑھنے کا بھی امکان ہے۔ اس کے علاوہ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرجری آلات، ٹیکسٹائل، کھیلوں اور لیدر مصنوعات کے آرڈر ملنے کا بھی امکان ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے امریکی سرمایہ کاروں نے رضامندی کا اظہار کیا ہے۔