جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ن لیگ چیئرنگ کراس پر جلسہ کرنے کیلئے بضد،مال روڈ پر جلسہ نہیں ہو سکتا، ہائی کورٹ نے بھی حکم جاری کر دیا

datetime 25  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مال روڈ پر جلسہ نہیں ہو سکتا، تاجروں کی درخواست پر ہائی کورٹ نے فیصلہ سنا دیا، ہائی کورٹ نے انتظامیہ کو احکامات پر عملدرآمد کا حکم دے دیا، واضح رہے کہ شام کو اپوزیشن جماعتیں یہاں جلسہ کرنا چاہتی ہیں،

واضح رہے کہضلعی انتظامیہ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیئرنگ کراس چوک میں جلسے کی درخواست مسترد کر دی، انتظامیہ کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کو باضابطہ طور پر آگاہ بھی کر دیا گیا جبکہ مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے کہ آج پچیس جولائی کو ہر حال میں جلسہ ہوگا۔ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر صالحہ سعید کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں مختلف رپورٹس کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں جلسے کی اجازت نہ دینے کافیصلہ کیا گیا اور اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے منتظمین کو باضابطہ آگاہ کر دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جلسے کی اجازت نہیں دی گئی تاہم اگر اس کے باوجود جلسہ کیا گیا تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ نے مال روڈ کے تاجروں کو فون کالز کر کے کہا ہے کہ وہ آج اپنا کاروبار کھلا رکھیں انہیں پولیس کی سکیورٹی فراہم کی جائے۔ دوسری جانب جلسے کی میزبان مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے کہ آج ہر حال میں چیئرنگ کراس چوک میں جلسہ ہوگا اور ہمیں گرفتاریوں سے نہ ڈرایا جائے۔ مال روڈ پر جلسے کو روکنے کیلئے تاجروں کی جانب سے لاہو رہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر کر دی گئی تھی لیکن اس کے باوجود ن لیگ بضد ہے کہ جلسہ یہاں پر ہی کیا جائے گا، اب ہائی کورٹ نے بھی حکم جاری کر دیا ہے کہ یہاں جلسہ نہیں ہو گا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…