منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

ن لیگ مشکل میں، 40 سے زائد اراکین اسمبلی کا ن لیگ چھوڑنے کا فیصلہ، عمران خان سے ملاقات کب کروائی جائے گی؟ اعلان کر دیا گیا

datetime 25  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)صوبائی وزیر توانائی اختر ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب کے 40 سے زائد ایم پی ایز جلد ن لیگ چھوڑ دیں گے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر توانائی اختر ملک نے مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک بننے کا دعویٰ کر دیا ہے۔انہوں دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ کے چالیس سے زائد ایم پی ایز جلد ہی ن لیگ کو خیرآباد کہہ دیں گے۔جن ارکان کی وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات ہوئی وہ واپس نہیں گئے۔

فارورڈ بلاک مناسب وقت پر ہی منظر عام پر لایا جائے گا۔اختر ملک نے کہا کہ ن لیگ کے لوگ پارٹی چھوڑنے کے لیے تیار بیٹھے ہیں۔اور ان کا تعلق پنجاب کے مختلف اضلاع سے ہے۔واضح رہے وزیراعظم عمران خان سے کچھ روز قبل ن لیگ کے کئی رہنماؤں نے ملاقات کی تھی جس سے سیاسی میدان میں ایک بھونچال آ گیا۔ جب کہ ن لیگ میں شدید غم و غصہ بھی پایا گیا۔وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں میں انصاری برادران بھی شامل تھے۔ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ رواں ماہ وزیراعظم عمران خان سے مزید پندرہ منحرف لیگی ارکان کی ملاقات کرائی جائے گی۔ اگست میں بھی مزید ارکان توڑے جائیں گے۔ سات لیگی ارکان نے وزیراعظم سے ملاقات کی تردید اور چار نے تصدیق کر دی۔پنجاب میں سیاسی جوڑ توڑ اور فارورڈ بلاک بنانے کی تیاریوں میں تیزی آ گئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان سے اپوزیشن کے منحرف ارکان اسمبلی کی ملاقاتیں مرحلہ وار کروائی جائیں گی۔جولائی میں اپوزیشن کے مزید 15 ارکان کی وزیراعظم سے ملاقات کا امکان ہے جبکہ اگست میں بھی ملاقات کروائی جائے گی۔ پنجاب میں فارورڈ بلاک کی تشکیل کیلئے مختلف تجاویز پر مشاورت جاری ہے۔وزیراعظم عمران خان سے ملنے والے لیگی ارکان ملاقات کے اعتراف یا انکار بارے کنفیوڑ ن کا شکار ہیں۔ 13 لیگی ارکان میں سے 7 ارکان اسمبلی نے تردید کی جبکہ چار نے ڈنکے کی چوٹ پر اعتراف کر لیا ہے۔جلیل احمد شرقپوری اور یونس انصاری نے وزیراعظمسے ملاقات کا کھل کر اعتراف کیا جبکہ نشاط ڈاہا نے بھی قیادت کو ملاقات کا صاف صاف بتا دیا ہے۔غیاث الدین نے بھی اعتراف کیا کہ ان کی وزیراعظم سے حلقے کے مسائل کے حل کے لئے ملاقات ہوئی۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…