منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

طوفانی بارش سے نالہ لئی بپھر گیا، فوج کو الرٹ کر دیا گیا،سیلابی صورتحال، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

datetime 25  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مون سون کی بارشیں جاری، محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے، بارش کا سلسلہ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور گوجرانوالہ سمیت کئی شہروں میں وقفے وقفے سے جاری ہے،شدید نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے،

جڑواں شہروں اسلام آباد، راولپنڈی میں سیلابی کیفیت کی بدولت فوج کو الرٹ کر دیا گیا ہے، بریگیڈ کمانڈر نے نالہ لئی میں پانی کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا، محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوگیاہے۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں خوب بارش ہوئی، نارووال، گوجرانوالہ میں صبح سویرے شدید بارش ہوئی، طوفانی بارش سے راولپنڈی نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی، اس کے علاوہ فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن نے دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کر دی۔ چناب، سندھ اور دریا کابل بھی بپھر سکتا ہے، دریائے جہلم میں بھی منگلا کے مقام پر سیلاب کا خطرہ ہے۔ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی ایم اے کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کی وجہ سے راولپنڈی، ہزارہ، گوجرانوالہ، ڈی جی خان اور کشمیر کے ندی نالوں میں طغیانی آنے کا امکان ہے، اس کے علاوہ لینڈ سلائیڈنگ کے پیش نظر شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔دریائے سندھ اور کابل میں سیلاب کا خطرہ، نشیبی علاقوں کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ متعلقہ محکموں کو بھی الرٹ کر دیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…