منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

نیب نے مریم نواز، حسن اور حسین نواز کو طلب کر لیا

datetime 25  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) منی لانڈرنگ کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ نواز کے رہنما مریم نواز، حسن اور حسین نواز کو طلب کر لیا۔ مریم نواز، حسن اور حسین نواز کو 31 جولائی کو طلب کیاگیا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ نیب تینوں کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں میں تحقیقات کرے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے منی لانڈرنگ کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔عمران خان نے کہا ہے کہ ماضی میں این آر او لینے اور منی لانڈرنگ

کرنے والے آج کس منہ سے سلیکٹڈ اور ڈالر مہنگا ہونے کی باتیں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس پر عوامی پیسہ چوری کرنے کا الزام ہے وہ قومی اسمبلی میں آ کر کس طرح عوام کی نمائندگی کر سکتا ہے، جس پر بدعنوانی کا الزام ہو وہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا سربراہ کیسے بن سکتا ہے؟عمران خان نے کہا کہ منی لانڈرنگ ایک لعنت ہے اور اب اس کیخلاف پوری طرح کریک ڈاؤن کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے سب سے بڑی مشکل جاری خسارہ کم کرنا ہے اور حکومت نے اب تک 30 فیصد خسارہ کم کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…