اسلام آباد (نیوز ڈیسک) موٹر سائیکل اور رکشے پر ود ہولڈنگ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے محکمہ ایکسائز سندھ کو ودہولڈنگ ٹیکس کی وصولی کے لیے خط لکھ دیا ہے، اس ٹیکس کے بعد موٹر سائیکل کی رجسٹریشن میں 17 ہزار کا اضافہ ہو جائے گا، وفاقی حکومت کی جانب سے خط میں کہا گیا ہے کہ اس وقت موٹر سائیکل کی
رجسٹریشن فیس 3 ہزار چار سو روپے ہے اور ود ہولڈنگ ٹیکس لگنے کے بعد موٹر سائیکل کی رجسٹریشن فیس 20 ہزار 9 سو روپے ہو جائے گی، اس خط کے مطابق ود ہولڈنگ ٹیکس کے بعد رکشے کی رجسٹریشن میں سات ہزار روپے کا اضافہ کیا جائے گا اس طرح رکشے کی رجسٹریشن 3 ہزار ایک سو سے بڑھ کر دس ہزار سات سو پچاس ہو جائے گی۔