اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم پاکستان عمران خان امریکی دورے کے بعد رات ڈیڑھ بجے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچ جائیں گے، وزیراعظم کا طیارہ ڈیڑھ بجے اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کرے گا، جہانگیر ترین، فردوس عاشق اعوان اور غلام سرور ائیر پورٹ پر ان کا استقبال کریں گے، وزیراعظم عمران خان پاکستان پہنچ کر ائیرپورٹ پر خطاب کریں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم امریکہ کے کامیاب دورے کے بعد قطر میں مختصر قیام کرکے آ رہے ہیں، جہاں انہوں نے اپنے ہم منصب سے ملاقات کی اور دوطرفہ امور کے علاوہ قطر کی جانب سے دی گئی امداد پر بھی بات چیت کی گئی اور قطری حکومت کا شکریہ ادا کیا گیا۔اعظم خان سواتی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ائیرپورٹ پر پہنچ کر خطاب کریں گے۔