منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

کون سی بڑی کاروباری شخصیت نے خرچہ برداشت کیا؟ واشنگٹن میں وزیراعظم کے جلسے کے سپانسر اور اخراجات کی تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 24  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آن لائن) واشنگٹن میں وزیراعظم کے جلسے کے سپانسر اور اخراجات کی تفصیلات سامنے آگئیں، امریکی ریاست ٹیکساس کی بڑی کاروباری شخصیت جاوید انور نے جلسے کے اخراجات برداشت کیے، کل 5 لاکھ ڈالرز خرچہ آیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ اتوار کو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں تاریخ ساز جلسہ کیا گیا تھا۔

اس جلسے کے حوالے سے سوالات اٹھائے جا رہے تھے کہ اس کے اخراجات حکومت پاکستان نے ادا کیے یا کسی اور نے۔ جبکہ جلسے پر کل کتنے اخراجات آئے، اس حوالے سے بھی تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ اب اس حوالے سے تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے واشنگٹن میں تاریخی جلسے کے اخراجات حکومت نے ادا نہیں کیے۔جلسے پر کل 5 لاکھ ڈالرز کے اخراجات آئے تھے۔ یہ اخراجات امریکا میں مقیم مشہور پاکستانی کاروباری شخصیت جاوید انور کی جانب سے ادا کیے گئے۔ جاوید انور تعلق ان کا ٹیکساس سے ہے اور وہ ا?ئل ٹائکون ہیں۔ ایک بڑی کمپنی کے مالک ہیں جبکہ ان کے پاس اپنا بڑا طیارہ بھی موجود ہے۔ واضح رہے کہ کیپیٹل ون ایرینا میں وزیراعظم عمران خان کے جلسے میں امریکہ بھر کی مختلف ریاستوں میں مقیم امریکی نڑاد پاکستانیوں کی ہزاروں کی تعداد نے شرکت کی اور اپنے قائد وزیراعظم عمران خان کا فقید المثال استقبال کیا۔ایرینا ون میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ پاکستان سمیت امریکہ اور پوری دنیا میں مقیم پاکستانیوں نے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے تاریخی جلسہ کے حوالے سے تعریفی ٹویٹ کئے اور پاکستان اور امریکہ میں پہلے نمبر پر ٹرینڈ رہا جبکہ پوری دنیا میں تیسرے نمبر پر ٹرینڈ کرتا رہا جبکہ جلسہ کے شرکاء نے فیس بک پر بھی براہ راست ویڈیوز کے تبادلے کئے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…