لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ انہیں گزشتہ روز کسی شخص نے ایک ادارے کا سربراہ بن کر فون کیا ہے، اس حوالے سے اس ادارے کے سربراہ کو خط لکھ رہی ہوں۔ مریم نواز نے جاوید ہاشمی کے ہمراہ صحافیوں کو بتایا کہ جاتی امراء میں موجودگی کے دوران آپریٹر نے ایک ادارے کے سربراہ کے ٹیلیفون کال کا بتایا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ٹیلیفون
کال موبائل نمبر سے کی گئی۔ مجھے کہا گیا کہ میں فلاں ادارے کا سربراہ بول رہا ہوں اور آواز بھی بالکل ان جیسی تھی۔ میں نے کہا کہ آپ جھوٹ بول رہے ہیں جس پر فون بند کر دیا گیا۔ میں اس ادارے کے سربراہ کو اطلاع بھیج رہی ہوں اور لیٹر لکھوں گی اور ساتھ وہ موبائل نمبر بھی بھجواؤں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات مجھے الجھانے کی کوشش ہے، شاید وہ مجھے ٹریپ کرنا چاہتا تھا۔