دوحہ (آ ن لائن) وزیر اعظم عمران خان امریکہ کے کامیاب دورے سے واپسی پر دوحہ (قطر) پہنچ گئے، وزیر اعظم نے دوحہ میں مختصر قیام کیا اور قطری ہم منصب عبداللہ بن نصر بن خلیفہ الثانی سے انکی رہائشگاہ پرملاقات کی ہے۔ ملاقات میں دونوں برادر ملکوں کی دیرینہ دوستی اور باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے مختلف امور پر بات
چیت کی گئی،ملاقات میں مشیر تجارت عبدالرزاق داود، معاون خصوصی سید زوالفقار بخاری، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، قطر میں پاکستان کے سفیر سید احسن رضا شاہ بھی موجود تھے۔ قبل ازیں دوحہ پہنچنے پر قطری وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن نصر بن خلیفہ الثانی نے وزیر اعظم عمران خان اور پاکستانی وفد کا حمد انٹرنیشنل ائیر پورٹ دوحہ پر استقبال کیا۔