اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واشنگٹن کے لئے عمران خان ایک کمرشل فلائٹ پر گئے اور شہر میں بھی میٹرو پر سفر کیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اشوک سوین نے اپنے پیغام میں کہا کہ انڈین میڈیا کو مودی سے پوچھنا چاہیے کہ کروڑوں روپے غیر ملکی دوروں پر لگانے کے باوجود کیا حاصل کیا، اشوک سوین نے مزید کہا کہ اب کون تنہا نظر آ رہا ہے، پاکستان یا انڈیا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان کے دورہ امریکہ کو خوب پذیرائی حاصل ہوئی اور سیاسی تجزیہ کار وزیراعظم عمران خان کے دورے کو ایک کامیاب دورہ قرار دے رہے ہیں۔