منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان میں گیس اور تیل کا نیا ذخیرہ دریافت، یومیہ کتنی تیل و گیس حاصل ہو رہی ہے؟

datetime 24  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن) سندھ کے ضلع سانگھڑ میں گیس اور تیل کا نیا ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔ او جی ڈی سی ایل کی کاوشوں کی بدولت سندھ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت ہوا ہے، تیل و گیس کا یہ ذخیرہ ڈسٹرکٹ سانگھڑ میں دریافت ہوا۔ ذخیرے سے یومیہ 91 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہو رہی ہے۔ذرائع کے مطابق دریافت ہونے والے ذخیرے سے یومیہ 520 بیرل تیل بھی نکل رہا ہے، تیل و گیس کا ذخیرہ اوجی ڈی سی ایل نے دریافت کیا۔اس سے قبل بھی سانگھڑ میں ہدف ایکس ون کنویں سے تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ ہدف ایکس ون کنویں سے 19 ایم ایم سی ایف ڈی

گیس کی ذخائر ملے تھے۔پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے مطابق پی پی ایل نے شراکت داروں گورنمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ اور ایشیا ریسورسز آئل لمیٹڈ کے ساتھ مل کر سانگھڑ میں واقع گمبٹ ساؤتھ بلاک (2568-18) کے دریافتی کنویں ہدف ایکس 1 (ایس ٹی) سے گیس اور کنڈنسیٹ کی دریافت کا اعلان کیا تھا۔ پی پی ایل ایس بلاک میں 65 فیصد کاروباری شراکت کیساتھ آپریٹر ہے جبکہ جی ایچ پی ایل اور اے آر او ایل کی کاروباری شراکت داری بالترتیب 25 اور 10 فیصد ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت سے پاکستان کو قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…