منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

پہلی بار پاکستان کے ایک منتخب وزیراعظم نے امریکا کے دورے میں سادگی کی مثال قائم کردی

datetime 24  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن ) دفاعی تجزیہ نگار بریگیڈئیر(ر) فاروق حمید نے کہا ہے کہ میں نے نواز شریف کے امریکا کے دو دورے دیکھے ہیں جس میں ایک سرکاری دورہ تھا،نواز شریف کے دورے میں 50 سے 70 بندے ان کے ساتھ تھے،یہ تمام لوگ امریکا میں فائیو سٹار ہوٹلوں میں قیام کرتے تھے

پہلی بار پاکستان کے ایک منتخب وزیراعظم نے امریکا کے دورے میں سادگی کی مثال قائم کردی۔ تفصیلا ت کے مطابق برگیڈئیر(ر) فاروق حمید نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی سادگی نے پوری امریکی عوام اور صدر ٹرمپ کو حیران کر دیا ہو گا، وہ سوچتے ہوں کہ پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں ایسے سادے وزیراعظم ملے ہیں۔فاروق حمید نے مزید کہا کہ عمران خان نے وائٹ ہاؤس میں بھی پشاوری چپل نہیں چھوڑی وہ سادہ لباس میں بھی پروقار اور رعب والے لگ رہے تھے۔امریکا میں 20 ہزار لوگوں سے خطاب کیا جس کے بعد پورے امریکا اور یہاں تک کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ان کی مقبولیت دیکھ لی۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان واشنگٹن ڈی سی میں امریکی صدر سے ملاقات کیلئے 22 جولائی کو وائٹ ہاؤس پہنچے۔وائٹ ہاؤس پہنچنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا اور مصافحہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے قومی لباس میں امریکی صدر سے ملاقات کی تھی، وزیراعظم نے گہرے نیلے رنگ کی شلوار قمیض اور شیروانی زیب تن کی ہوئی تھی۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…