ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

طویل قطاروں کا جھنجھٹ ختم،نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کیلئے نادرا کی جانب سے آن لائن رجسٹریشن سہولت کی عوام میں زبردست پذیرائی 

datetime 23  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کیلئے نادرا کی جانب سے آن لائن رجسٹریشن سہولت کو عوام میں زبردست پذیرائی ملنے لگی، طویل قطاروں میں لگ کر انتظار کی جھنجھٹ ختم ہونے پر ایک ہفتے کے دوران 43 ہزار افراد نے رجسٹریشن کرائی۔

ترجمان نادرا نے ایک بیان میں کہا کہ غریب بے گھر افراد کو چھت فراہمی کے حکومتی منصوبے کیلئے رجسٹریشن کا عمل نادرا نے آسان بنا دیا ہے،آن لائن رجسٹریشن سہولت کی بدولت طویل قطاروں میں لگ کر انتظار کی جھنجھٹ ختم ہونے پر ایک ہفتے کے دوران 43 ہزار افراد نے رجسٹریشن کرائی۔اس سہولت سے نہ صرف شہروں بلکہ دیہی علاقوں میں ساڑھے 7 ہزار ای سہولت مراکز کے ذریعے نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کیلئے آن لائن رجسٹریشن کرائی،15 جولائی کو آغاز کے بعد اب تک 43 ہزار افراد آن لائن رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کیلئے آن لائن رجسٹریشن سسٹم کا آغاز 15جولائی کو وزیراعظم عمران خان نے کیا۔ آن لائن رجسٹریشن کی فیس 250 روپے کسی بھی نادرا ای سہولت، جاز کیش، ایزی پیسہ، کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے جمع کرائی جاسکتی ہیں۔ عوام اس پروگرام سے فائدہ اٹھانے کے لئے نادرا کی ویب سائٹ http://nphp.nadra.gov.pkپر خود یا اپنے قریبی نادرا ای سہولت فرنچائز پر بغیر کسی اضافی فیس کے رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کم آمدن و غریب افرادکیلئے اپنا گھر آسان قسطوں پر فراہم کئے جائیں گے۔ گھروں کی فراہمی پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پرہوگی۔ اس منصوبے کے تحت اسلام آباد میں گھروں کی تعمیر کا عمل شروع کیا جا چکا ہے، دوسرے مرحلے میں ملک کے دیگر شہروں میں بھی منصوبے پر کام کا باقاعدہ آغاز جلد کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…