گھوٹکی(این این آئی) وفاقی وزیر علی محمد مہر کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی سیٹ کے ضمنی انتخاب کے دوران سیاسی جماعتوں کے کارکنان میں تصادم کے باعث چار زخمی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق این اے دو سو پانچ کے پولنگ اسٹیشن211 پر دوسیاسی جماعتوں کے کارکنان میں تصادم ہوا، تصادم کے دوران ڈنڈوں اور اینٹوں کا آذادانہ استعمال کیا گیا، اس دوران
دو افراد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔گھوٹکی کے جہانپور پولنگ اسٹیشن پر بھی الیکشن کے دوران دو مخالف برادریوں کے درمیان تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مشتعل افراد کو منتشر کیا، تاہم دونوں پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کا عمل جاری رہا۔