واشنگٹن /اسلام آباد(آن لائن )مشیر تجارت رزاق داؤد نے کہا ہے کہ امریکہ کو افغانستان سے نکلنے کیلئے پاکستان کی مدد کی سخت ضرورت ہے اور پاکستان بھی امریکہ کو مدد دینے کیلئے تیار ہے امریکی کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کے کردار سے محسوس ہوتا ہے کہ اس مرتبہ ضرور مسئلہ کشمیر حل ہوجائیگا ۔ان خیالات کا اظہار رزاق داؤد نے واشنگٹن میں نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات توقعات سے
زیادہ کامیاب رہی ہے امریکہ کو افغانستان سے نکلنے کیلئے ہماری مدد کی سخت ضرورت ہے اور پاکستان بھی امریکہ کی مدد کرنے کیلئے تیار ہے رزاق داؤد نے کہا کہ امریکی صدر نے پروٹوکول کو توڑ کر پورا وائیٹ ہاؤس دیکھایا اور پاکستان کی مدد کرنے کا بھی کہا ہے کیونکہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان لمبے عرصے سے تنازعہ آرہا ہے اور اب امریکی صدر کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش سے محسوس ہورہا ہے کہ اس مرتبہ مسئلہ کشمیر ضرور حل ہوجائے گا۔