برسوں کی بدنامی کے بعد پاکستان کی اقوام عالم میں ساکھ مضبوط دنیا وزیراعظم عمران خان کے موقف کو تسلیم کرنے کیلئے تیار ہو گئی

23  جولائی  2019

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پریس کانفرنس پر پاکستان تحریک انصاف نے مسئلہ کشمیر کو دونوں رہنماؤں کی مشترکہ پریس ٹاک میں نمایاں ہونے کو وزیر اعظم کی بے مثال کامیابی قرار دیدیا۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ برسوں کی بدنامی کے بعد پاکستان تیزی سے اقوام عالم میں اپنی ساکھ قائم بنانے لگا ہے۔انہوںنے کہاکہ دورہ امریکہ کے دوران عالمی سطح پر

پاکستان کو حاصل ہونے والی اہمیت وزیراعظم کی بہترین کامیابی ہے۔انہوںنے کہاکہ تنازعہ کشمیر کا سرکاری سطح پر اعتراف اور امریکہ کی جانب سے ثالثی کی پیشکش وزیر اعظم کی بڑی کامیابی ہے۔انہوںنے کہاکہ امریکی صدر کا کہنا کہ کشمیر جیسی حسین وادی کو بارود سے جلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی بے مثال سفارتی کامیابی ہے۔انہوںنے کہاکہ وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں دونوں رہنماؤں نے طویل ترین پرس کانفرنس کی۔انہوںنے کہاکہ دونوں رہنماؤں کے مابین براہ راست گفتگو کا ماحول نہایت پرسکون دکھائی دیا۔انہوںنے کہاکہ پریس کانفرنس کے بعد ثابت ہو گیا کہ دنیا وزیراعظم عمران خان کا مؤقف تسلیم کرنے اور اسے اپنانے کیلئے تیار ہے۔ انہوںنے کہاکہ امریکی صدر وزیراعظم عمران خان کے ہر مؤقف اور نکتہ نظر کی تائید کرتے نظر آئے۔انہوںنے کہاکہ امریکہ نے افغانستان کے مسئلے کیلئے وزیراعظم کا مجوزہ حل کی بھی کھلی تائید کی۔انہوںنے کہاکہ اس حوالے سے پاکستان کے اہم ترین کردار کا بھی کھلا اعتراف سننے کو ملا۔انہوںنے کہاکہ افغان جنگ امریکہ کی تاریخ کا طویل ترین محاذ بن چکا ہے۔انہوںنے کہاکہ تاریخی حقیقت ایک مرتبہ پھر واضح ہوچکی کہ افغانوں کو جنگ سے نہیں امن سے فتح کیا جاسکتا ہے۔انہوںنے کہاکہ امریکی صدر نے کرپشن کیخلاف وزیراعظم عمران خان کی تحریک کی تائید کی، امریکی صدر نے پاکستان میں میڈیا پر قدغنوں کے حوالے سے تراشا جانے والا غیر حقیقی بیانیہ بھی قبول نہیں کیا۔ احمد جواد نے کہاکہ وزیراعظم نے اوول آفس سے پوری دنیا کیلئے نہایت ٹھوس اور واضح پیغام بھیجا۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان بلاشبہ پاکستان کی تاریخ کے مقبول اور محترم ترین رہنما کے طور پر عالمی افق پر ابھر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…