واشنگٹن(آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کو کرکٹ بیٹ اور سابق امریکی صدر آییزن ہاور کی تصویر تحفے میں دی ہے۔آئیزن ہاور پاکستان میں اسٹیڈیم میں بیٹھ کر میچ دیکھنے والے واحد امریکی صدر ہیں۔امریکی صدر آئیزن ہاور نے 1959 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا اور کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیدیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کا کرکٹ میچ دیکھا تھا۔آئیزن ہاور نے
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی تھی۔گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ اور عمران خان کے درمیان واشنگٹن میں ملاقات ہوئی تھی جس کے دوران امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی تھی۔اس موقع پر امریکی صدر پاکستان اور بھارت کے درمیان بہتر تعلقات کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی تو ضرور جاؤں گا۔