واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ میں پاکستان کے ساتھ مستقبل میں تعلقات کو انتہائی خوشگوار دیکھ رہاہوں، ملاقات کے دوران دونوں رہنماﺅں کے چہرے پر مسکراہٹ نظر آئی، مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ امید ہے کہ ہماری ملاقات کے بعد پاکسکتان اور امریکہ کے تعلقات مزید بہتر ہوںگے، وزیراعظم عمران خان کے ساتھ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی وائٹ ہاﺅس پہنچے ،قبل ازیں امریکی صدر ٹرمپ کا وزیراعظم عمران خان کا وائٹ ہاﺅس کے دروازے پر استقبال،گرم جوشی سے
مصافحہ،ملاقات شروع ، تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کے لئے وائٹ ہاﺅس پہنچ گئے ہیں ، امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کا وائٹ ہاﺅس کے دروازے پر خود استقبال کیا، اس موقع پر دونوں رہنما انتہائی خوشگوار موڈ میں نظر آئے، مصافحہ کیا اور آپس میں گفتگو کی ، دونوں رہنما وائٹ ہاﺅس کے دروازے پر کچھ دیر کھڑے رہے اور میڈیا کو تصاویر بنانے کا موقع فراہم کیا اور اس کے بعد وائٹ ہاﺅس کے اندر چلے گئے، وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کو عالمی تناظر میں انتہائی خاص قرار دیاجارہاہے۔