اسلام آباد (این این آئی)ایف بی آر نے سیلز ٹیکس کے لیے شناختی کارڈ کی شرط کی وضاحت جاری کردی ہے جس میں کہاگیا کہ شناختی کارڈ کو قومی ٹیکس نمبر بنانا قومی مطالبہ تھا،فنانس ایکٹ میں سیلز ٹیکس کے لیے ترمیم کی گئی ہے،شناختی کارڈ کی شرط عام صارف کے لیے نہیں ہے۔ پیر کو ایف بی آر نے کہاکہ شناختی کارڈ کی شرط 50 ہزار روپے
کی خریداری پر عائد ہوتی ہے۔ بیان کے مطابق 50 ہزار روپے کی خریداری کرنے والے صارف کو شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہے۔ سرکلر کے مطابق دکاندار ان صارفین کا شناختی کارڈ اپنے پاس رکھیں گے،غلط شناختی کارڈ نمبر کی صورت میں نیک نیت کی بناء پر کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔سرکلر کے مطابق غلط شناختی کارڈ دینے والوں کیخلاف کارروائی ہو سکتی ہے،کسی تاجر کیخلاف کارروائی کے لییمبر ایف بی آر سے اجازت لینا لازمی ہوگا۔