پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

برطانوی بزنس مین انیل مسرت کاحکومت پنجاب کے اشتراک سے ہر ڈویژن میں ہسپتال بنانے کا اعلان

datetime 22  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے وزیراعلیٰ آفس میں معروف برطانوی بزنس مین انیل مسرت کی سربراہی میں وفدنے ملاقات کی۔ انیل مسرت نے اس موقع پر حکومت پنجاب کے اشتراک سے ہر ڈویژن میں ہسپتال بنانے کا اعلان کیا۔ انیل مسرت نے کہا کہ مریضوں کے علاج معالجے کیلئے صوبے کے 9 ڈویژن میں جدید ہسپتال بنائیں گے۔ ہم ہسپتال ان علاقوں میں بنانا چاہتے ہیں جہاں صحت کی سہولتیں کم ہیں اور ان ہسپتالوں میں عام مریضوں کو ہیلتھ کیئر کی معیاری سہولتیں فراہم کریں گے۔

ہسپتالوں میں ایمرجنسی اور ٹراما سینٹرز بھی بنائے جائیں گے اور ان ہسپتالوں کی اونرشپ کیلئے کمیونٹی کو بھی شامل کیا جائے گا۔ انیل مسرت نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب تیزی سے درست سمت کی جانب بڑھ رہا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار محنت اور جذبے کے ساتھ صوبے کے عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز بھی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے عملی اقدامات سے خوش ہیں اور ہم عوامی خدمت کے سفر میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کیساتھ قدم سے قدم ملا کر چلیں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انیل مسرت کی جانب سے ہر ڈویژن میں ہسپتال بنانے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ ہمارا مقصد عام آدمی کو علاج معالجے کی معیاری سہولتیں مہیا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت عام آدمی کو بہتر طبی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے۔ ملتان میں اربوں روپے کی لاگت سے نشتر2 ہسپتال بنایا جا رہا ہے جبکہ ڈیرہ غازی خان میں کارڈیک ہسپتال کے منصوبے پر بھی کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال بنائے جا رہے ہیں۔ شعبہ صحت میں نجی شعبے کی شراکت داری اور سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے۔ سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری کے شاندار مواقع سے فائدہ اٹھائیں، ہرممکن سہولتیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کار نئے پاکستان میں وی آئی پی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ہمارے دروازے سرمایہ کاروں کیلئے کھلے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ تبدیل ہوتے پاکستان میں سرمایہ کار سے کوئی رشوت یا کمیشن نہیں لے سکے گا اور نہ ہی سرمایہ کاری سے متعلقہ فائل سرخ فیتے کی نذر ہوگی۔ سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے ہرسطح پر معاونت فراہم کی جائے گی۔پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب، ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بھی اس موقع پر موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…