اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیب کی تحقیقات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے اکاؤنٹس میں جعلی اکاؤنٹس سے ٹرانزیکشن کا انکشاف ہواہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق نیب لاہور نے مریم نواز کے خلاف غیر قانونی اثاثے بنانے اور مبینہ منی لانڈرنگ کے معاملے پر انکوائری
شروع کر دی ہے، ذرائع کے مطابق نیب کو شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے دوران مریم نواز کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں، ذرائع کے مطابق مریم نواز کے اکاؤنٹس میں بھی جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے ٹرانزیکشنز ہوئیں جس پر ان کے خلاف بھی انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔