25سے 27جولائی تک اونچے درجے کے سیلاب کا امکان‘ این ڈی ایم اے  نے خطرے کی گھنٹی بجادی،ہنگامی اقدامات کی ہدایت

22  جولائی  2019

لاہور(این این آئی)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے متوقع سیلاب سے متعلق الرٹ جاری کردیا۔ این ڈی ایم اے نے محکمہ موسمیات  کے حوالے سے بتایا ہے کہ مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہوچکاہے۔ترجمان این ڈی ایم اے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ مون سون بارشوں کا سلسلہ 24جولائی سے شروع ہوگا جو 25سے 27جولائی تک دریاؤں اور ندی نالوں میں اونچے درجے کے سیلاب کا باعث بن سکتاہے۔این ڈے ایم اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ دریائے جہلم اور منگلا ڈیم میں اونچے سے انتہائی اونچے درجے کا سیلاب آسکتاہے

جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر اونچے سے انتہائی اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر جبکہ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب آسکتاہے۔این ڈی ایم نے تمام اتھارٹیز کو ایمرجنسی اقدامات کرنے کی ہدایت کرنے کے ساتھ ساتھ سیاحوں سے کہا ہے کہ وہ سفر شروع کرنے سے قبل موسمی صورتحال سے آگاہی حاصل کرلیں۔ترجمان این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارتی اورفرنٹئیر ورکس آرگنائزیشن سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کریں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…