کراچی(آن لائن) پی آئی اے کی انتظامیہ نے ایک احسن فیصلہ کرتے ہوئے سینئر سٹیزن کو کرائے کی مد میں 10فیصد رعایت دینے کا اعلان کر دیا ہے،قومی ایئرلائن ایک نہایت دل کو چھو لینے والا بینر تیار کروا رہا ہے جوکہ تمام ایئرپورٹس پر آویزاں کیا جائے گا۔ بینر پر تحریر ہے ”ہم اپنے تمام پیسنجروں کا خیال رکھتے ہیں مگر اب
خصوصی طور پر سینئر سٹیزن پیسنجروں کا خیال رکھا جائے گا۔“ اب تمام سینئر سٹیزن ہوائی سفر پر 10فیصد رعایت کے حقدار ہوں گے۔ ترجمان پی آئی اے مشہود تاجور کا کہنا تھا کہ دنیا کی تمام ایئرلائن سینئر سٹیزن کو خصوصی مراعات دیتی ہیں لہٰذا انتظامیہ نے یہ فیصلہ کیا ہے جوکہ 60برس سے زائد عمر کے مسافروں کیلئے ہوگا۔