اسلام آباد( آن لائن) سابق صدرمملکت آصف علی زرداری کے پاؤں میں اومنی گروپ کے خواجہ عبدالغنی مجید نے پناہ ڈھونڈ لی ہے؟ یہ استفسار سرگوشیوں میں اس وقت کیا گیا جب احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کی عدالت میں پیشی کے لیے آئے ہوئے اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید کو شریک چیئرمین پی پی پی کے قدموں میں بیٹھے دیکھا گیا۔
آصف علی زرداری کی عدالت میں جتنی دیر بھی اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید سے بات چیت ہوتی رہی وہ اتنی دیر تک وہ ان کے پاں میں بیٹھے رہے۔سپریم کورٹ کا اومنی گروپ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت سابق صدر پاکستان نے عدالت میں پیشی کے دوران اپنی ہمشیرہ فریال تالپور سمیت دیگر پارٹی رہنماں سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے بعد وہ عدالت سے روانہ ہوگئے۔ جعلی اکانٹس کیس میں پیشی کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو احتساب عدالت لایا گیا تو حکام نے اس موقع پر انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کیے تھے۔احتساب عدالت میں پیشی کے لیے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی پھوپھو کو بھی احتساب عدالت میں لا یا گیا تھا جہاں ان کی اپنے بھائی آصف علی زرداری سے ملاقات ہوئی۔احتساب عدالت کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو سیل کر دیا گیا تھا اور کسی بھی غیر متعلقہ شخص کے احاطے میں داخلے پر پابندی عائد تھی۔احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کی خدمات واپس کیے جانے کے بعد سے ان کی عدالت کا چارج بھی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کو دیا گیا ہے۔ سابق صدرمملکت آصف علی زرداری کے پاؤں میں اومنی گروپ کے خواجہ عبدالغنی مجید نے پناہ ڈھونڈ لی ہے؟ یہ استفسار سرگوشیوں میں اس وقت کیا گیا جب احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کی عدالت میں پیشی کے لیے آئے ہوئے اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید کو شریک چیئرمین پی پی پی کے قدموں میں بیٹھے دیکھا گیا۔