بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

رانا ثنااللہ کو گھر کا کھانا دینے کی درخواست پر بڑافیصلہ سنا دیا گیا

datetime 22  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن)لاہور کی مقامی عدالت نے منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ کو جیل میں گھر کا کھانا فراہم کرنے کی درخواست مسترد کردی۔سیشن عدالت لاہور کے جج قیصر نذیر بٹ نے رانا ثنااللہ کی درخواست پر سماعت کی، اس دوران جیل حکام کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی۔

سماعت کے دوران مسلم لیگی رہنما کے وکیل فرہاد علی شاہ نے کہا کہ رانا ثنااللہ بیمار ہیں، ان کی صحت کے لیے گھر کا کھانا دینے کی اجازت دی جائے۔انہوں نے کہا کہ جیل قوانین کے مطابق زیرٹرائل ملزم کو گھر کا کھانا دیا جاسکتا ہے۔تاہم اس دوران جیل حکام نے اپنی جمع کروائی گئی رپورٹ میں بتایا کہ رانا ثنااللہ کو ان کی طبیعت کے مطابق کھانا دیا جارہا ہے۔جیل حکام نے بتایا کہ رانا ثنااللہ کا روزانہ کی بنیاد پر طبی معائنہ بھی کیا جارہا ہے اور ان کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے۔بعد ازاں عدالت نے رانا ثنااللہ کو گھر کا کھانا دینے کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے وکیل کو جیل سپرنٹنڈنٹ سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔یاد رہے کہ یکم جولائی کو مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ کو اے این ایف نے پنجاب کے علاقے سیکھکی کے نزدیک اسلام آباد – لاہور موٹر وے سے گرفتار کیا گیا تھا۔اس گرفتاری کے بعد ترجمان اے این ایف ریاض سومرو نے بتایا تھا کہ رانا ثنا اللہ کی گاڑی سے منشیات برآمد ہوئی، جس پر انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔تاہم اس گرفتاری پر مسلم لیگ (ن) کا سخت ردعمل سامنے آیا تھا اور اس کے پیچھے وزیر اعظم عمران خان کے ہونے کا الزام لگایا تھا۔بعد ازاں گرفتاری کے بعد رانا ثنا اللہ کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں انہیں 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا تھا، جس میں بعد میں مزید توسیع کردی گئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…