ہفتہ‬‮ ، 30 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان کو امریکہ میں ملنے والی عزت پر ہمیں فخر ہونا چاہیے، امریکہ جلسے پر پاکستان کی دیگر سیاسی جماعتیں بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئیں 

datetime 22  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے ایرینا ون میں شاندار جلسے پر کوئی تنقید کر رہا ہے اور کہیں تعریفوں کا سلسلہ جاری ہے، اس جلسے پر پاکستان کی دیگر جماعتیں بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئی ہیں، ایم کیو ایم کی رہنما ارم عظیم فاروقی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ آپ کسی پارٹی کو سپورٹ کر رہے ہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ عمران خان پاکستان کے وزیراعظم ہیں اور ان کو ملنے والی عزت اور پیار پر ہمیں فخر کرناچاہیے،

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ اللہ ہمارے ملک کو مزید عزت دے۔دوسری جانب عمران خان پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ شدید تنقید کر رہی ہیں۔  واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے واشنگٹن میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں کہا کہ وہ نہ کسی کے سامنے جھکے ہیں اور نہ کبھی جھکیں گے۔ پاکستانی وزیراعظم عمران خان خطاب سننے کے لیے کیپیٹل ون ارینا میں ہزاروں اوورسیز پاکستانی موجود تھے، وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اس موقع پر خطاب میں کہا کہ وہ پاکستانیوں کا کیس ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے رکھیں گے اور کسی کو شرمندہ نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے ملک کے لیے اپنے وڑن کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ آنکھوں کے سامنے نیا پاکستان بنا رہے ہیں، طاقت ورجواب دینے کے بجائے سیاسی انتقام کا رونا روتے ہیں، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام لوگوں پرتمام کیس پرانے ہیں، ہم نے کیس نہیں بنائے، صرف نیب اور ایف آئی اے کو آزادکیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں اب طاقتورکمزورکے لیے ایک ہی قانون ہوگا۔ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمان دین کے نام پرسب کو لے کرآ گئے ہیں، پہلی بار پاکستان کی اسمبلی ڈیزل کے بغیرچل رہی ہے، خودکوسیکولرکہنے والابلاول بھی ان کے ساتھ مل گیا ہے، انہوں نے کہا کہ ن لیگ کوپتہ ہی نہیں کہ ان کی پارٹی کیاہے، ن لیگ، پی پی پی،فضل الرحمان سب مجھ سے این آراو چاہتے ہیں،

ایک بادشاہ نے بھی ان لوگوں کی سفارش کی ہے لیکن میں نہیں مانا، دنیا ادھرسے اْدھر ہو جائے این آر او نہیں ملے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرپٹ حکمران اربوں روپے ملک سے باہر لے کرگئے ہیں، وقت آ گیا ہے کہ پاکستان بدلے گا، جو مرضی کریں، دھرنا دیں جلسے جلوس کریں، پیسہ واپس کرنا پڑے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف جیل میں گھرکا کھانا، ٹی وی، اے سی مانگتے ہیں مگر انہیں اب کچھ نہیں ملے گا، واپس جاکرجیل سے ٹی وی، اے سی اتروا لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ اس پر مریم صاحبہ بہت شور مچائیں گی،

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عام آدمی کو اوپر آنے کا موقع ہی نہیں ملتا، ہمارا نظام تعلیم نچلے طبقے کو اوپر نہیں آنے دیتا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پہلی بار سرکاری سکولوں میں یکساں نصاب لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے امریکہ میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا کوئی رشتہ دارکسی عہدے پر نہیں، جاگیردارانہ نظام ختم ہوگا تو ملک میں میرٹ آئے گا، پاکستان دیکھتے دیکھتے ترقی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ریکوڈک منصوبے کے پیچھے بھی کرپشن نکلے گی، بیرون ملک ہر کمپنی ایک ہی بات کرتی ہے کہ پاکستان میں کرپشن ہے، وزیراعظم نے کہا کہ کرپشن ختم کریں گے، کرپشن سے پاک پاکستان بنا کر دکھائیں گے، معاشی بحران سے نکال کر پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…