منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

7 سال سعودی جیل میں قید رہنے والا پاکستانی ڈرائیورزہیر خان آخر کار رہا ہو گیا

datetime 22  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ(آن لائن)سعودی عرب میں چار سعودیوں کو اپنے ٹرک کی ٹکر سے ہلاک کرنے والے پاکستانی ڈرائیور کو بالآخر سات سال بعد رہائی کا پروانہ مِل گیا۔ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والا زہیر خان مملکت میں ٹرک ڈرائیور کے طور پر ملازمت کرنے آیا تھا۔ مگر 2012ء میں مکّہ مکرمہ سے طائف جاتے ہوئے ہائی وے پر اس کے ٹرک سے ایک کار ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 سعودی شہری موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے۔مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زہیر خان نے بتایا کہ اس کا تعلق پاکستان میں سابق قبائلی علاقے خیبر ایجنسی سے ہے۔

وہ سعودی عرب میں ٹرک ڈرائیور کے طور پر کام کرنے آیا تھا۔اس وقت اس کی ماہانہ تنخواہ 2 ہزار ریال تھی۔ زہیر خان کے مطابق اس کی ماہانہ تنخواہ 2 ہزار ریال تھی۔ زہیر خان نے مزید بتایا کہ ’3 دسمبر 2012 کو ٹرک پر سامان لوڈ کرکے مکہ مکرمہ سے السیل الکبیر راستے کے ذریعے طائف جارہا تھا۔اچانک سامنے سے آنے والی کار سے اْس کا ٹرک ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں کار میں سوار چاروں افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ گرفتاری کے بعد زہیر خان کو عدالت نے اس حادثے کا قصور وار ٹھہرا کر 13لاکھ ریال دیت کی رقم ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…