اسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ پر تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرا عظم کے دورہ امریکہ پر تبصرہ کرنا صرف اور صرف وقت کا ضیاع ہے۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز جب شہباز شریف
اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں شرکت کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تو وہاں پر صحافیوں نے ان سے سوال کیا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ پر آپ کیا کہیں گے تو جواب میں شہباز شریف نے کہا کہ وزیر اعظم کے دورہ امریکہ پر تبصرہ کرنا وقت کا ضیاع ہے۔