واشنگٹن (آن لائن ) مشیر امریکی صدر ساجد تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ امریکا کے تعلقات بہتر نہیں، پاکستان تعلقات بہتر کرنے کیلئے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ساجد تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان امریکا سے پاکستان کیلئے آکسیجن لے کر جائیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں عمران خان عافیہ صدیقی کی رہائی کا مسئلہ اور کشمیر کا مسئلہ اٹھا سکتے ہیں۔ساجد تارڑ نے کہا کہ
جیسے کہا جا رہا ہے کہ امریکا اور پاکستان کے مابین تعلقات ایسے ہی ہو جائیں گے جیسے اسامہ بن لادن سے قبل تھے تو ایسا تو نہیں تاہم برف ضرور پگھل رہی ہے۔ساجد تارڑ نے مزید کہا پاکستان کو فناشل بلیک لسٹ کیا جا رہا ہے اس حوالے سے عمران خان امریکی اسٹیبلشمنٹ مدد مانگیں گے اور میرے خیال سے امریکا ایسا کرنے پر راضی بھی ہو جائے گا۔ کوشش ہو گی کے فناشل بلیک لسٹ میں پاکستان کا نام ڈالنے پر غور کیا جائے۔