ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

عمران صاحب امریکہ میں پاکستانیوں کو بتاتے کہ ملک میں روٹی، کاروبار،صنعت، روزگار اور آواز سب بند ہے،وزیراعظم کی تقریر پر ن لیگ نے بھی کھری کھری سنا دیں

datetime 22  جولائی  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) ترجمان مسلم لیگ (ن)مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران صاحب کی امریکہ میں تقریر پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب امریکہ میں پاکستانیوں کو یہ بھی بتاتے کہ آج ملک میں روٹی، کاروبار،صنعت، روزگار اور آواز سب بند ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران صاحب امریکہ میں تقریر میں یہ بھی بتاتے کہ آپ پاکستان میں اپوزیشن کو میڈیا پہ دکھانے پر پاپندی لگا کر آئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آج یہ بھی بتاتے کہ پاکستان مین آج ہر مخالف آواز بند ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب امریک میں لوگوں کو بتاتے کہ آپ نالائق، نااہل اور سلیکٹڈ ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب امریکہ میں پاکستانیوں کو یہ بھی بتاتے کہ دس ماہ میں ملک کے ساتھ کیا ظلم کیا۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب امریکہ میں پاکستانیوں کو یہ بھی بتاتے کی آج ملک نیں روٹی، کاروبار، صنعت، روزگار اور آواز سب بند ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب یہ بھی بتاتے کہ آپ نے 18 جعلی اکاؤنٹس کا جواب نہیں دیا، اور سوال صرف اپوزیشن سے لے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب تقریر میں یہ بھی بتاتے کہ دس ماہ میں کتنے سوال علیمہ باجی، جہانگیر ترین اور بی آر ٹی کی ٹیم سے کئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب یہ بھی بتاتے کہ آپ نے 18 جعلی اکاؤنٹس کا جواب نہیں دیا، اور سوال صرف اپوزیشن سے لے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب امریکہ میں پاکستانیوں کو یہ بھی بتاتے کہ ملک کو آئی ایم کے حوالے کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب امریکہ میں تقریر میں یہ بھی بتاتے 10 ماہ میں آپ کی نالائقی اور نااہلی کی وجہ سے ترقی 2.9 اور مہنگائی تیرا فیصد ہو گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب یہ بھی بتاتے کے دس ماہ میں پہلی دفعہ بیرونی سرمایہ کاری آدھی ہو گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب تقریر میں یہ بھی بتاتے کہ آپ کے چور ہونے کی وجہ سے عوام نے ٹیکس دینا بند کر دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…