پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

نواز شریف کی جیل سے اے سی اور ٹی وی اتار دوں گا، وزیراعظم کے اس بیان پر آصف زرداری کا بھی حیران کن جواب

datetime 22  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیب راولپنڈی کی ٹیم نے میگا منی لانڈرنگ کیس آصف علی زرداری کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے سامنے پیش کیا، اس موقع پر فریال تالپور اور عبدالغنی مجید کے بیٹے سمیت دیگر ملزمان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران آصف علی زرداری نے اخبار کا تراشہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہزاد اکبر کہتے ہیں آصف علی زرداری کی 32 جائیدادیں ہیں،

انہیں بلا کر پوچھا جائے۔اس موقع پر جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ اخبار آپ اپنے وکیل کے حوالے کر دیں، وہ درخواست دیں پھر قانونی کارروائی ہوسکتی ہے۔ عدالت نے اس موقع پر فریال تالپور کے جسمانی ریمانڈ میں پہلے 6 اگست تک توسیع دی پھر تفتیشی افسر کی استدعا پر 29 جولائی تک جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔فاروق ایچ نائیک کی طرف سے دائر کی گئی آصف زرداری اور فریال تالپور سے ملاقات کی درخواست بھی عدالت نے منظور کی۔آصف علی زرداری نے عدالت کی اجازت سے کمرہ عدالت میں اپنی ہمشیرہ اور دیگر پارٹی رہنماؤں سے بھی ملاقات کی۔ آصف علی زرداری نے میڈیا نمائندوں سے بھی بات چیت کی اس موقع پر ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ واپس آ کر جیل سے اے سی اور ٹی وی اتروا دیں گے، اس کے جواب میں آصف علی زرداری نے کہا کہ انہوں نے ہمیں کون سی سہولتیں دے رکھی ہیں جو واپس لیں گے، انہیں بتائیں کہ ہم پہلے ہی بیرکوں میں رہنے کے عادی ہیں۔  نیب راولپنڈی کی ٹیم نے میگا منی لانڈرنگ کیس آصف علی زرداری کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے سامنے پیش کیا، اس موقع پر فریال تالپور اور عبدالغنی مجید کے بیٹے سمیت دیگر ملزمان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران آصف علی زرداری نے اخبار کا تراشہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہزاد اکبر کہتے ہیں آصف علی زرداری کی 32 جائیدادیں ہیں، انہیں بلا کر پوچھا جائے۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…