کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی میں ایشیا کا سب سے بڑا ویزا سنٹر کھولنے کا اعلان کر دیا، واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے کراچی میں ایشیا کا سب سے بڑا ویزا سنٹر کھولنے کا منصوبہ بنالیا ہے، یو اے ای کے پاکستان میں تعینات سفیر حماد عبید ال زابی نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقدہ تقریب سے
خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ویزا فراہم کرنے کی سہولت کا آغاز اس سال ستمبر سے شروع ہو جائے گا جبکہ اسی طرز کا سنٹر اسلام آباد میں بھی بنایا جائے گا۔ متحدہ عرب امارات کے سفیر نے کہا کہ ایشیا کے اس سب سے بڑے ویزا سنٹر میں میڈیکل انشورنس، چیک اپ اور کنٹریکٹ کی سہولیات دستیاب ہوں گی۔