اسلام آباد (این این آئی)قطر نے پاکستانی چاول پرعائد پابندی ختم کرکے درآمدات کی اجازت دے دی۔چاول کی درآمدات پر عائد پابندی ختم ہونے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان پہلا معاہدہ بھی طے پا گیا،اس ضمن میں گفتگو کرتے ہوئے پیٹرن ان چیف رائیس ایکسپورٹرز عبدالرحیم جانو نے کہا کہ پاکستان پہلے مرحلے میں 50 ہزار ٹن چاول قطر کو برآمد کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اگلے
پانچ سال تک چاول کی برآمدات کو دو سے پانچ ارب ڈالر تک بڑھایا جائیگا۔عبدالرحیم نے کہا کہ پاکستان قطر کو پانچ لاکھ ٹن چاول برآمد کرتا تھا کوشش کریں گے دوبارہ مارکیٹ بنائیں۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ پانچ سالوں سے قطر نے پاکستانی چاول پر پابندی عائد کردی تھی۔یاد رہے گزشتہ ہفتے مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد سے رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔