راولپنڈی (این این آئی) راولپنڈی میں پولیس نے مبینہ طور پر شادی سے انکار پر پاکستانی لڑکی کو اغوا کرنے کے الزام میں دو چینی باشندوں کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ کا مقدمہ درج کرلیا اس حوالے سے بتایا گیا متاثرہ لڑکی نے از خود صدر پولیس اسٹیشن میں چینی باشندوں شوموا اور حوض کے خلاف بیان حلفی جمع کرایا۔
نجی ٹی وی کے مطابق موصول ہونے والی ایف آئی آر میں بتایاگیاکہ متاثرہ لڑکی نے الزام لگایا کہ چینی باشندہ ’حوص‘ اکثر شادی کے لیے ورغلاتا تھا۔لڑکی نے بتایا کہ حوص نے مجھے چکری روڈ بلایا اور میں اپنے دو دوستوں کاشف اور شارک وسیم کے ہمراہ مطلوبہ جگہ پر پہنچی۔صدر تھانے میں درج مقدمے کی ایف آئی آر کے مطابق دونوں چینی باشندے کار پر آئے اور متاثرہ لڑکی کی کو بے ہودہ گالیاں دیں اور مارنے کی کوشش کی۔ایف آئی آر کے مطابق ’متاثرہ لڑکی کے ہمراہ کاشف اور شارک نے متاثرہ لڑکی کو دونوں چینی باشندوں سے بچایا اور اس دوران لوگوں کی بڑی تعداد بھی جمع ہوگئی،بعدازاں دونوں چینی باشندے اپنی گاڑی میں فرار ہوگئے۔اطلاع دہندہ نے ایف آئی آر میں کہا کہ شوخو اور حوص اپنے ساتھ شادی زبردستی شادی کرنیکے لیے ٹیلی فون پر دھمکیاں اور میسج کرتے تھے۔متاثرہ لڑکی کی درخواست پر چینی باشندوں کے خلاف دست درازی اور ٹیلی گراف ایکٹ کا مقدمہ درج کرلیا گیامقدمے سے متعلق حالیہ پیش رفت کے بارے میں بتایا گیا کہ مقدمے میں نامزد دونوں چینی باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ زیر حراست چینی باشندوں کو بروز پیر علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائیگا۔ راولپنڈی میں پولیس نے مبینہ طور پر شادی سے انکار پر پاکستانی لڑکی کو اغوا کرنے کے الزام میں دو چینی باشندوں کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ کا مقدمہ درج کرلیا