اسلام آباد(این این آئی) حکومت اور اتحادی جماعتوں کا اتوار کو ہونے والا مشترکہ اجلاس پیر تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں حکومت اور اتحادی جماعتوں کا مشترکہ اجلاس اتوار کی شام طلب کیا گیا تھا، جسے قبائلی اضلاع میں انتخابات کی وجہ سے ملتوی کیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ قبائلی اضلاع کے سینیٹرز انتخابات کے سلسلے میں مصروف ہونے کی وجہ سے اجلاس ملتوی ہوا۔
ذرائع کے مطابق قبائلی اضلاع کے اراکین نے اتوار کو اجلاس میں شرکت سے معذرت کی تھی، اب اجلاس پیر کی صبح ساڑھے 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔خیال رہے کہ اجلاس کی صدارت قائد ایوان شبلی فراز کریں گے، اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کے سلسلے میں مشاورت کی جائے گی اور اسے ناکام بنانے کے لیے حکمت عملی طے کی جائے گی۔