سری نگر(این این آئی)وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دورہ امریکہ کے دوران کفایت شعاری کا مظاہرہ کرنے پر سابق وزیراعلی مقبوضہ کشمیر عمرعبداللہ بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قوم کے وہ پیسے بچائے جنہیں خرچ کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ
وزیراعظم پاکستان نے دیگر رہنماؤں کی طرح بس میں بیٹھنے کو انا کا مسئلہ نہیں بنایا، اس میں بھلا کیا برائی ہے؟عمرعبداللہ نے کہا کہ عمران خان کو پروٹوکول نہ دینا ان کے لئے نہیں بلکہ امریکی اسٹیبلشمنٹ کے لئے برا ہے۔واضح رہے کہ عمران خان نے اپنے دورہ امریکہ میں کسی بڑے ہوٹل میں رہنے کے بجائے پاکستانی سفارت خانے میں رہنے کااعلان کیاتھا۔