بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

 موجودہ حکومت کے دور میں 10 نئی ٹرینیں چلائی گئیں،کتنی ٹرینیں نقصان   اورکتنی منافع میں چل رہی ہیں؟افسوسناک انکشافات

datetime 21  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) موجودہ حکومت کے دور میں 10 نئی ٹرینیں چلائی گئیں جن میں 7ٹرینیں نقصان میں اور3منافع میں چل رہی ہیں، آن لائن کے پاس دستیاب دستاویزات کے مطابق تحریک انصاف کے دور میں 10نئی ٹرینیں چلائی گئیں ہیں جن میں سے7ٹرینیں نقصان اور تین منافع میں چل رہی ہیں،

جون کے مہینے میں جناح ایکسپریس پر100ملین روپے خرچ کیے گئے جبکہ355ملین روپے کی آمدنی ہوئی اور منافع 255ملین روپے ہوا ہے، رحمان بابا ایکسپریس پر338ملین روپے جون کے مہینے میں خرچ ہوئے،533ملین روپے آمدنی ہوئی اور منافع 195ملین روپے ہوا ہے، فیصل آباد ایکسپریس پر62ملین روپے خرچ ہوئے67ملین آمدنی ہوئی اور منافع 5ملین، راولپنڈی ایکسپریس پرجون کے مہینے میں 93ملین خرچ ہوئے77ملین آمدنی ہوئی اور نقصان16ملین روپے کا ہوا ہے، تھل میانوالی ایکسپریس پر83ملین خرچ ہوا72ملین آمدنی ہوئی اور نقصان 11ملین کا ہوا، فیصل آباد نان سٹاپ پر60ملین جون کے مہینے میں خرچ ہوئے آمدنی 47ملین جبکہ نقصان 13ملین روپے کا ہوا ہے، مانجود ڑو پسنجر ٹرین پر 84ملین روپے خرچ ہوئے آمدنی39ملین جبکہ نقصان45ملین روپے کا ہوا ہے،روہی  پسنجر ٹرین پر52ملین خرچ ہوئے آمدنی33ملین روپے اور نقصان 19ملین روپے کا ہوا ہے، سندھ ایکسپریس پر 136روپے خرچ ہوئے118ملین آمدنی ہوئی118 کا نقصان ہوا ہے، شاہ لطیف ایکسپریس پر60ملین خرچ ہوئے آمدنی 53ملین اور نقصان 7ملین روپے کا ہوا ہے۔ موجودہ حکومت کے دور میں 10 نئی ٹرینیں چلائی گئیں جن میں 7ٹرینیں نقصان میں اور3منافع میں چل رہی ہیں، آن لائن کے پاس دستیاب دستاویزات کے مطابق تحریک انصاف کے دور میں 10نئی ٹرینیں چلائی گئیں ہیں جن میں سے7ٹرینیں نقصان اور تین منافع میں چل رہی ہیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…