اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں ضم ہونے والے سابق قبائلی علاقہ جات کے 12 انتخابی حلقوں کے غیرحتمی نتائج کا اعلان کردیا جس کے مطابق پانچ آزاد، تحریک انصاف چار، جے یو آئی (ف)، عوامی نیشنل پارٹی اور جماعت اسلامی ایک ایک نشست حاصل کر نے میں کامیاب رہیں۔اتوارکو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے غیرحتمی نتائج کے مطابق پی کے100 باجوڑI سے پاکستان تحریک انصاف کے انور زیب خان12 ہزار951 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے
جبکہ جماعت اسلامی کے وحید گل 11ہزار775 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 33.47 فیصد رہی۔ پی کے 101باجوڑ سے پاکستان تحریک انصاف کے اجمل خان 12 ہزار194 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے جبکہ جماعت اسلامی کے صاحبزادہ ہارون الرشید 10 ہزار468 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 29.30 فیصد رہی۔ پی کے 102باجوڑ III سے جماعت اسلامی پاکستان کے امیدوار سراج الدین 19 ہزار88 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے حمید الرحمان نے 13 ہزار436 ووٹ حاصل کئے،حلقے میں آزاد امیدوار خالد خان نے 12 ہزار639 ووٹ حاصل کئے، حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 31.20 فیصد رہی۔ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 103مہمند سے عوامی نیشنل پارٹی کے نثار احمد 11ہزار247 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے رحیم شاہ 9 ہزار669 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح36.25فیصد رہی۔ پی کے 104مہمندII سے آزاد امیدوار عباس الرحمان 11 ہزار751 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے جبکہ جمعیت علماء اسلام (ف) کے محمد عارف9 ہزار801 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح28.26 فیصد رہی۔ پی کے 105 خیبرI سے آزاد امیدوار شفیق آفریدی19 ہزار733 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے
جبکہ آزاد امیدوار شیرمت خان 10 ہزار745 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پرہے، حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 27.40 فیصد رہی۔ پی کے 106 خیبرII سے آزاد امیدواربلاول آفریدی 12 ہزار814 ووٹ حاصل کرکے کامیاب رہے جبکہ آزاد امیدوار خان شید آفریدی 6 ہزار297 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے حلقہ میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح23.44 فیصد رہی۔پی کے 107 خیبرIII سے آزاد امیدوار محمد شفیق 9 ہزار796 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار حمید اللہ جان آفریدی 8 ہزار428 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے،حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح17.49 فیصد رہی۔پی کے 108کرم I سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے محمد ریاض 11 ہزار948 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے
جبکہ آزاد امید وار جمیل خان 11 ہزار517 ووٹ حاصل کر سکے اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 26.32 فیصد رہی، پی کے 109 کرمII سے پاکستان تحریک انصاف کے سید اقبال میاں 39 ہزار536 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار عنایت علی 22 ہزار975 ووٹ لے کردوسرے نمبر پر رہے، حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 40.09 فیصد رہی۔ پی کے 110 اورکزئی میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 24.08 فیصد رہی جبکہ یہاں سے آزاد امیدوار سید غازی غزن جمال18 ہزار448 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے، تحریک انصاف کے شعیب حسن14 ہزار699 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔ پی کے 111شمالی وزیرستان سے پاکستان تحریک انصاف کے محمد اقبال خان 10 ہزار200 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے جبکہ جمعیت علماء اسلام(ف) کے سمیع الدین 9 ہزار288 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 26.26 فیصد رہی۔