اتوار‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2025 

دہشت گردوں کا سیکورٹی فورسز پر حملے کے بعد خود کش دھماکہ ، 6 افراد شہید،متعدد زخمی

datetime 21  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرہ اسماعیل خان(آن لائن)ڈی آئی خان کے قریب کوٹلہ سیداں میں دہشت گردوں نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا، فائرنگ کی زد میں اا کر 2 اہلکار شہید ہو گئے جبکہ زخمیوں کو منتقل کرنے کے دوران ہسپتال کے مرکزی دروازے پر خود کش دھماکہ ہوا جس میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے. حکا م کے مطا بق کوٹلہ سیداں کے قریب پولیس چیک پوسٹ پر اہلکار معمول کی ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے کہ موٹرسائیکل پر سوار 2 دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے 2 اہلکار موقع پر جاں بحق ہو گئے،

واردات کے بعد دہشتگرد فرار ہو گئے تاہم سکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کر دیا۔دوسری جانب جب زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا تو اس کے مرکزی دروازے پر برقع پوش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو بعد ازاں سی ایم ایچ بھجوا دیا گیا۔ بی ڈی ایس کے مطابق ہسپتال کے گیٹ پر ہونے والا آئی ای ڈی دھماکہ تھا۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 7 سے8 کلو گرام بارودی مواد استعمال ہوا، مزید تحقیقات جاری ہیں

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…