بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

اپوزیشن کا چیئرمین سینٹ کو ہٹانے کیلئے کوششوں پر چیئرمین سینٹ صاد ق سنجرانی نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 20  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہاہے کہ آئین میں چیئرمین یا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لیے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا کوئی طریقہ موجود نہیں ہے۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اپوزیشن کے خط پر اپوزیشن کے 7 پارلیمانی رہنماؤں کو جوابی خط لکھا ہے جو تین صفحات پر مشتمل ہے۔صادق سنجرانی کی جانب سے اپوزیشن رہنماؤں کو لکھے گئے

جوابی خط میں کہا گیا ہے کہ آئین میں چیئرمین یا ڈپٹی چیئرمین کو ہٹانے کے لیے عدم اعتماد کی تحریک کا کوئی تصور موجود نہیں ہے۔انہوں نے لکھا کہ بطور نگران چیئرمین سینیٹ کی رولنگ کے تحفظ کے لیے لڑ رہا ہوں اور اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوں۔سینیٹ کے کسٹوڈین نے اپوزیشن رہنماؤں کو لکھا کہ ہم یقینی بنائیں اس سارے عمل کے دوران ہمارا رویہ چیئر کی رولنگ کی حرمت کو کمزور نہ کرے، اپنی ذات کے لیے نہیں بلکہ سینیٹ کی، ملک اور بیرون ملک حرمت کے لیے کھڑا ہوں۔صادق سنجرانی نے اپوزیشن رہنماؤں کو خط میں یہ بھی لکھا کہ افراد آتے جاتے رہتے ہیں لیکن ادارے، روایات اور پارلیمانی طریقہ کار باقی رہتا ہے۔انہوں نے اپوزیشن رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ کے ایوان بالا کی بالادستی کو تباہ نہ کیا جائے۔خیال رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لیے ریکوزیشن جمع کرائی گئی تھی جسے اعتراض لگا کر واپس کر دیا گیا تھا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کو انہیں ہٹانے کے لیے جمع کرائی گئی قرارداد واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے لیے نامزد متفقہ امیدوار سینیٹر حاصل بزنجو نے ریکوزیشن پر اعتراض لگائے جانے کے عمل کو حکومت کا تاخیری حربہ اور آئین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لیے نمبر پورے ہیں۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…