اسلام آباد ( آن لائن) چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی جانب سے وزارت توانائی کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے کہ ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والے صارفین کو کنکشن نہ دیئے جائیں جبکہ اس حوالے سے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو بھی ہدایت جاری کی جائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آر کے چیئرمین شبر زیدی کی جانب سے وزارت توانائی کو مراسلہ جاری کر دیا ہے جس میں وزارت توانائی سے درخواست کیگئی ہے کہ ٹیکس گوشوارے
جمع نہ کروانے والے صارفین کو کنکشن نہ دیئے جائیں۔ وزارت توانائی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو بھی اس حوالے سے ہدایت جاری کرے۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ ادارے گوشوارے جمع ہونے تک کنکشن کی درخواستوں پر عملدرآمد نہ کریں۔ شبر زیدی نے کہا ہے کہ صارفین گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا فائدہ اٹھائیں اس حوالے سے درخوست گزار 2 اگست 2019 تک اپنے گوشوارے جمع کروا سکتے ہیں۔