بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

قوم کا لوٹا گیا پیسہ وصول،وزیراعظم عمران خان نے بے نامی جائیدادیں ضبط کرنے کا اعلان کردیا

datetime 19  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میانوالی ایکسپریس کے آغاز سے علاقے کے لوگوں کو آسان سفر کی سہولت میسر آئے گی، ایم ایل ون منصوبے سے ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں انقلاب آئے گا، ملک کو لوٹنے والوں کے احتساب کا وعدہ پورا کریں گے، بے نامی جائیدادیں ضبط ہونا شروع ہو گئی ہیں، قوم کا لوٹا گیا پیسہ وصول کر کے غریبوں کی فلاح کے احساس پروگرام پر خرچ کیا جائیگا۔ جمعہ کو یہاں میانوالی ایکسپریس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے

وزیر اعظم نے میانوالی ایکسپریس کے آغاز پر میانوالی کے عوام کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ 1990ء کے بعد سے اس علاقے کے لوگوں کو سفر کے حوالے سے بہت مشکلات کا سامنا تھا، ہماری حکومت کا مقصد عام لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔ ریل کا سفر عام آدمی کے لئے ہے، ان کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے آج نئی ٹرین کا آغاز کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جب ہماری حکومت آئی تو اس وقت بہت مشکلات درپیش تھیں، گزشتہ حکمرانوں کی جانب سے دس سالوں میں لئے گئے قرضوں پر سود کی واپسی کے لئے ہمیں قرضے لینے پڑ رہے ہیں تاہم اب حالات بہتر ہو رہے ہیں، وسائل بڑھیں گے تو عام آدمی کو صحت، تعلیم اور ٹرانسپورٹ سمیت تمام سہولیات فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون کا منصوبہ بہت اہم ہے، اس سلسلے میں چین کے ساتھ کے ایم او یو کیا گیا ہے جس کے تحت کراچی سے لاہور کا سفر آٹھ گھنٹے کا ہو گا جس سے لوگوں کو آسانی ہو گی، اس سے سڑکوں پر لوڈ کم ہو گا جبکہ پاکستان میں سفر اور کارگو کے شعبے میں انقلاب آ ئے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ انہیں میانوالی کے لوگوں نے پہلی مرتبہ انتخابات میں جتوایا اور ہر بار پہلی دفعہ سے زیادہ ووٹ دیئے، 2018ء کے الیکشن میں میانوالی کے لوگوں نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پسماندہ علاقوں پر بھرپور توجہ دے رہی ہے، میانوالی میں سکول، ہسپتال اور پانی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا، علاقے کے لوگوں کو روزگار دینے کے لئے کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب میں شروع میں میانوالی آتا تھا اس وقت تھانہ، کچہری اور پٹواری کے مسائل بہت زیادہ سننے کو ملتے تھے، اس لئے ایسا نظام لاؤں گا جس سے یہ مسائل حل ہوں گے، ہمارے دور حکومت میں عوام کو میانوالی میں واضح فرق نظر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں تعلیم پر بھرپور توجہ دیں گے، اس سلسلے میں نمل یونیورسٹی کو وسعت دے رہے ہیں، نوجوانوں کو ہنر سکھائیں گے تاکہ وہ جہاں بھی جائیں انہیں آسانی سے روزگار میسر آ سکے۔ انہوں نے کہا کہ

ہمیشہ میانوالی کے لوگوں کو کہا کہ جب بھی موقع ملا اقتدار میں آ کر ملک کو لوٹنے والوں کا احتساب کیا جائے گا، ملک سے کرپشن کا خاتمہ کیا جائے گا اور قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس لایا جائے گا، اب یہ وعدہ پورا ہو گا۔ عمران خان نے کہا کہ بے نامی جائیدادیں ضبط کرنا شروع کر دی ہیں، لوٹا گیا پیسہ باہر بھیجنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے، بیرونی دنیا کو بتاؤں گا کہ انسانیت کی مدد کرنا چاہتے ہیں تو چوری کر کے بیرون ملک رکھا گیا پیسہ ان ممالک کو واپس کریں۔

انہوں نے کہا کہ ناجائز ذرائع سے بنائی گئی جائیدادیں ضبط کریں گے اور ان سے حاصل ہونے والا سارا پیسہ غریبوں کی فلاح کے احساس پروگرام کے ذریعے عوام پر خرچ کیا جائے گا۔ قبل ازیں وزیراعظم نے میانوالی ایکسپریس ٹرین کا باضابطہ افتتاح کیا۔ میانوالی ایکسپریس کا میانوالی سے لاہور کا کرایہ اے سی 800 روپے جبکہ نان اے سی 350 روپے مقرر کیا گیا ہے، اس کے کل 9 سٹیشن ہوں گے۔ ٹرین میانوالی سے براستہ سرگودہا لاہور جائے گی۔ وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق بھی اس موقع پر موجود تھے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…