میانوالی(این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے وزیر اعظم کو مشورہ دیا ہے کہ چوروں کو ایک ماہ میانوالی جیل میں رکھیں سارا لوٹا ہوا پیسا واپس کردیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر ریلوے کے ہمراہ میانوالی ایکسپریس کا افتتاح کیا، میانوالی ایکسپریس لاہور سے براستہ سرگودھا میانوالی جائیگی۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ چوروں کو ایک ماہ میانوالی جیل میں رکھیں سارا لوٹا
ہوا پیسا واپس کردیں گے۔انہوں وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے چوروں کو 9 اسٹار جیلوں میں رکھا ہوا ہے، جیل میں 2، 2 اے سی اور 60 انچ کی اسکرین دی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عدالت میں بھی اے سی اور پھر پروڈکشن آرڈر بھی ان کا اے سی میں گزرتا ہے۔ شیخ رشید نے وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ انہیں ایک ماہ میانوالی کی جیل میں رکھیں سارا لوٹا ہوا پیسا واپس کردیں گے۔